26 مارچ 2015 - 13:05
یمن کا بحران: سعودی جنگی طیاروں کا دوبارہ حملہ

یمن کے المسیرہ چینل نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے شمالی علاقوں پر اپنے حملے کئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے طیاروں نے جمعرات کی سہ پہر کو بھی شمالی یمن کے صوبے صعدہ میں واقع الظاہر علاقے پر حملہ کیا ہے۔ ابھی ان حملوں کی مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ صوبہ صعدہ، شمالی یمن میں اور سعودی عرب کی جنوبی سرحدوں پر واقع ہے ۔ سعودی طیاروں نے جمعرات کی صبح بھی یمن کے دارالحکومت صنعا کے بعض علاقوں پر حملہ کیا ہے جس میں کم از کم بائیس افراد جاں بحق ہوگئے۔ مرنےوالوں میں زیادہ تر عورتیں اور بچے شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169